گھیاکدوکی فصل پر لال بھونڈی کے حملہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کی ہدایت

جمعہ 1 جون 2018 11:56

قصور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ماہرین زراعت نے گھیاکدوکی فصل پرموسم گرماکی شدت میں اضافہ کے باعث لال بھونڈی کے حملہ کے خدشہ سے بچنے کیلئے کاشتکاروں کو فوری حفاظتی وتدارکی اقدامات کرنے کی ہدایت کی اورکہاہے کہ پھل بنتے وقت گھیاکدو کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی اشدضرورت ہوتی ہے کیونکہ موسم گرماکے دوران لال بھونڈی گھیاکدو کی فصل کے پتوں اور اسکے پھول پر حملہ آورہوکر انہیں کھاجاتی ہے اور جوں جوں حملہ شدت اختیارکرتاجاتاہے ویسے ویسے گھیاکدو کا پھل سوکھ کا گرناشروع ہوجاتاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ پھل کی مکھی تیارشدہ پھل میں سوراخ کرکے گھیاکدومیں داخل ہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ موزیک وائرس کی بیماری رس چوسنے والے کیڑوں کے حملہ کی وجہ سے پھیلتی ہے جس سے ابتداء میں فصل کے پتے ہلکے سبزرنگ کے ہوجاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :