سبزی کو مناسب وقت پر برداشت کرنا ضروری ہے،زرعی ماہرین

جمعہ جون 11:56

قصور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ سبزیوں کی غذائیت کو محفو ظ رکھاجاسکتاہے‘ کیڑوں اوربیماریوں کیوجہ سے 20سے 30فیصد اوربعض اوقات ساری فصل کا نقصان ہوتاہے اسلئے ضروری ہے کہ کھیت کو کیڑوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھاجائے تاکہ پیداواربھی متاثرنہ ہو اور غذائیت بھی قائم رہے۔

(جاری ہے)

سبزیوں کی پیداوارمیں کیڑوںاوربیماریوں کے انسداد کیلئے ایسی کوئی دوائی جس کا اثر زیادہ دیر رہے استعمال نہیں کرنی چاہئیے‘ سبزی کو مناسب وقت پر برداشت کرنا بہت ضروری ہے جس طرح خربوزہ اور تربوز وقت سے پہلے توڑ لئے جائیں تو ان میں مٹھاس کم ہوجاتی ہے اسی طرح ٹینڈا‘بھنڈی ‘کدووغیرہ کو دیر سے توڑاجائے تو یہ سخت ہوجاتے ہیں اورکھانے کے قابل نہیں رہتے‘منڈی لے جانے کیلئے سبزیوں کو شام کے وقت برداشت کریں تاکہ اگلی صبح تازہ حالت میں ان کو منڈی لے جایاجاسکے اگر موسم گرما ہو تو سبز ی کو شام کے و قت برداشت کرکے فوری طورپر کسی سایہ دار جگہ پر رکھیں اور گیلے ٹاٹ یابوری سے ڈھانپ دیں تاکہ سبزیاں گرمی کے نقصان واثر سے محفو ظ رہیں۔

متعلقہ عنوان :