کریلے سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کی ہدایت

جمعہ جون 11:56

قصور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) محکمہ زراعت نے کریلے اور موسم گرماکی دیگر سبزیوں سبزمرچ‘ گھیاتوری‘گھیاکدو وغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے۔محکمہ کے ترجمان نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ موسم گرما کی سبزیوں کی بہترپیداوار کے حصول کیلئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آخری گوڈی کے وقت پودوں کیساتھ مٹی چڑھائی جائے اورموسم گرما کی سبزیوں کی صحتمند فصل حاصل کرنے کیلئے 8 سے 10دن کے وقفہ سے آبپاشی کو بھی یقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں 2 مرتبہ سبزیوں کی پیسٹ سکائونٹگ کے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ماہرین نے کاشتکاروں کیساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی سفارش کی کہ وہ گھریلو پیمانے پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ سبزیاں اگانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ سبزیوں کی تازہ اورصحتمند پیداوارحاصل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :