Live Updates

پی ٹی آئی رہنما کا اسپیکر ایاز صادق کو خراج تحسین

تحریک انصاف کے شہریار آفریدی کا اسمبلی کے آخری دن اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کو زبردست خراج تحسین بطور اپوزیشن ہم نے آپ پر بہت تنقید کی لیکن آپ نے ہمیشہ مجھے اور میری پارٹی کو عزت دی ۔اس لیے میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک انصاف کے شہریار آفریدی کا اسمبلی کے آخری روز اسپیکر ایاز صادق کو سلام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 1 جون 2018 11:44

پی ٹی آئی رہنما کا اسپیکر ایاز صادق کو خراج تحسین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے شہریار آفریدی نے اسمبلی کے آخری دن اسپیکر اسمبلی ایاز صادق کو زبردست خراج تحسین پیش کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ روز اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کر لی۔قومی اسمبلی کے آخری اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن شہریار خان آٖفریدی نے اسپیکرسردار ایاز صادق کو سلام پیش کر دیا ۔

شہریار خان افریدی نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کر تے ہوئے کہا کہ اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، ہم آپ کے خلاف ضمنی الیکشن میں گھر گھر پھرتے رہے،لیکن آپ ہمیں عزت دیتے رہے۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں تقریبا ایک ماہ میں ایاز صادق کے حلقے میں گھر گھر پھرتا رہا ۔

(جاری ہے)

یہاں تک کہ میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے لیے ایاز صادق کے رشتے داروں کے گھر بھی گیا۔

توا نہوں نے ایاز صادق کو فون کر کے کہا کہ آپ کا پارلیمنٹیرین آپ کے حلقے میں آپ کے لوگوں کے پاس آیا ہے۔شہریا ر آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ نظریات اور اختلافات اپنی جگہ ہیں لیکن میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں کہ ہم نے آپ پر بطور اپوزیشن بہت تنقید کی لیکن آپ نے ہمیشہ مجھے اورمیری پارٹی کو عزت دی۔تو میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں اور اللہ آپ کو اور عزت دے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی پانچ سالہ حکومت نے اپنی آئینی مدت مکمل کی ہے۔ ۔آج پاکستان ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے جہاں پر پاکستان اپنی تاریخ میں دوسری مرتبہ جمہوری دور کو مکمل کر رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت کے بعد مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت بھی رخصت ہو گئی۔اور قومی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہو گئی۔2013 کے انتخاب کے بعد سے شروع ہونے والے یہ جمہوری سفر اختتام پذیر ہو گیا۔۔اس آئنی مدت میں قومی اسمبلی نے بہت سے اتار چڑھاو دیکھے۔اسی اسمبلی میں نواز شریف کو تیسری بار ملک کا منتخب وزیر اعظم چنا گیا۔اسی اسمبلی میں نواز شریف کی رخصت کے بعد شاہد خاقان عباسی نے بھی ملک کی سربراہی سنبھالی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات