دپیکا پڈوکون ٹرپل ایکس کی چوتھی فلم میں لنگی ڈانس کرتی نظر آئیں گی

اب اسی گانے اور ڈانس کو نئے انداز میں ہولی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم سیریز ’ٹرپل ایکس‘ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے

جمعہ 1 جون 2018 12:01

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) ہولی وڈ ایکشن تھرلر فلم سیریز’ ٹرپل ایکس‘ کی چوتھی فلم بنانے کا اعلان تو رواں برس اپریل میں ہی کردیا گیا تھا۔تاہم اس وقت یہ واضح نہیں تھا کہ ایکشن تھرلر سیریز کی نئی فلم کی ہدایات کون دے گا، اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ سیریز کی چوتھی فلم کی ہدایات بھی ڈی جے کروسو ہی دیں گے۔

اگرچہ سیریز کی چوتھی فلم بنانے کے لیے فلم کے مرکزی ہیرو ون ڈیزل نے اس سیریز کے مالکانہ حقوق حاصل کرلیے ہیں اور اب اس فلم کو ان کی ہوم پروڈکشن کے تعاون سے بنایا جائے گا۔تاہم ابھی چوتھی فلم کی کاسٹ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا، لیکن فلم کے ہدایت کار ڈی جے کروسو نے دپیکا پڈوکون کے حوالے سے ٹوئیٹ کرکے مداحوں کی تشنگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

سیریز کی چوتھی فلم میں مرکزی ہیرو کا کردار بھی اگرچہ ون ڈیزل ہی ادا کریں گے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ دپیکا پڈوکون اس میں جلوہ گر ہوں گی یا نہیں۔لیکن فلم کے ہدایت کار ڈی جے کروسو نے ٹوئیٹ میں اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’ٹرپل ایکس‘ کی چوتھی فلم میں دپیکا پڈوکون لنگی ڈانس کریں۔ڈی جے کروسو نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ وہ ’ٹرپل ایکس‘ سیریز کی چوتھی فلم کا اختتام بولی وڈ کے گانے سے کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ فلم میں دپیکا پڈوکون کا لنگی ڈانس شامل کرکے کچھ نیا تجربہ کیا جائے۔ڈی جے کروسو کی اس ٹوئیٹ کے بعد یہ چہ مگوئیاں تیز ہوگئی ہیں کہ دپیکا پڈوکون پہلی بار ہولی وڈ فلم میں خالصتا بولی وڈ اسٹائل کا ڈانس کرکے ایک منفرد آئٹم سانگ پیش کریں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

متعلقہ عنوان :