رنبیرکپور نے عالیہ بھٹ سے متعلق خاموشی توڑدی

گزشتہ محبتوں اور رشتوں کے مقابلے میں اب بہت زیادہ دیکھ بھال کے قدم اٹھارہا ہوں‘رنبیر کپور

جمعہ 1 جون 2018 12:01

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) بالی ووڈ میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے آخرکار عالیہ بھٹ سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ گزشتہ محبتوں اور رشتوں کے مقابلے میں اب بہت زیادہ دیکھ بھال کے قدم اٹھارہا ہوں۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور مہیش بھٹ کی صاحبزادی عالیہ بھٹ کے درمیان گہری دوستی کی خبریں میڈیا کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

دونوں ستارے فلمی اور غیر فلمی تقاریب میں نہ صرف ساتھ ساتھ نظرآتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر بھی کرتے ہیں۔ایک تقریب کے دوران جب رنبیر کپور سے عالیہ بھٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے لگی لپٹی رکھے بغیر ہی بہت واضح انداز میں ساری حقیقت کھول دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عالیہ بھٹ کی حقیقی زندگی اور اداکاری کے بے انتہا دیوانے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ محبتوں اور رشتوں کے مقابلے میں اب بہت زیادہ دیکھ بھال کے قدم اٹھا رہا ہوں-