ہالی ووڈ اداکارکرس پریٹ بھی پاکستان کے مداح نکلے

واصف نامی شخص نے اداکار کو گوجرانوالہ کے چڑے کھلانے کی دعوت دے ڈالی

جمعہ 1 جون 2018 12:01

ہالی ووڈ اداکارکرس پریٹ بھی پاکستان کے مداح نکلے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) ہالی ووڈ اداکار کرس پریٹ پاکستان کے مداح، چھری پر’’میڈ ان پاکستان‘‘ دیکھ کر پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ محبت میں کسی سے پیچھے نہ رہنے والے پاکستانی نے بھی گوجرانوالہ کے چڑے کھلانے کی دعوت دے دی۔

(جاری ہے)

ایوینجرز، جراسک ورلڈ اور گارڈئینز جیسی بہترین فلموں کے ہیرو نے ٹوئٹر پر پاکستان سے محبت کا اظہار کر ڈالا۔ سٹار اداکار چھری پر’’میڈ ان پاکستان‘‘ لکھا دیکھ کرجذباتی ہوگئے اور پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کر دی۔ پریٹ کی پاکستان سے محبت کا عالم دیکھ کر پاکستانیوں نے بھی اپنی محبت کا اظہار کیا۔ واصف نامی شخص نے اداکار کو گوجرانوالہ کے چڑے کھلانے کی دعوت دے ڈالی۔

متعلقہ عنوان :