شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو ‘‘ میں سلمان خان کے مختصر کردار کی جھلک عید پر جاری کی جائے گی

جمعہ 1 جون 2018 12:18

ممبئی۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو ‘‘ میں اداکار سلمان خان کے مختصر کردار کی جھلک عید پر جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار آنند ایل رائے کی ڈارف فلم ’’زیرو‘‘ کا پہلا ٹیزر رواں سال جنوری میں جاری کیا گیا اور اب عید پر فلم میں اداکار سلمان خان کے مختصر کردار کی جھلک جاری کی جائے گی لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ ٹیزر پہلے ٹیزر کی طرح ایک منٹ کے دورانیے پر مشتمل ہو گا یا گانے کی وڈیو کی صورت میں ہو گا جبکہ اداکار شاہ رخ خان چاہتے ہیں کہ ان کے اور سلمان خان کے مداحوں کے لئے وڈیو کی صورت میں عید کا تحفہ دیا جائے اور اس سلسلے میں تاریخ کا حتمی شکل دی جارہی ہے، اداکار سلمان خان نے گزشتہ سال فلم کے لئے اپنے مختصر کردار کی عکسبندی مکمل کرا دی تھی جو ایک گانا اور ایک منظر پر مبنی تھا۔

اداکار شاہ رخ خان اور انوشکا شرما ان دنوں امریکامیں فلم کے آخری شیڈول کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔