فلم’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ میں شادی کی بہت جلدی ہوتی ہے، کرینہ کپور خان

جمعہ جون 12:18

فلم’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ میں شادی کی بہت جلدی ہوتی ہے، کرینہ کپور خان
ممبئی۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہکرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں فلم’’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ کے کردار کلندی سے بلکل مختلف ہیں کیونکہ فلم میں انہیں شادی کی بہت جلدی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور خان نے فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ کے کردار اور اور ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں فلم’’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘ کے کردار سے بلکل مختلف ہیں کیونکہ فلم کے کردار میں وہ وعدوں کوپورا کرنے سے خوفزدہ ہوتی ہے جبکہ جسے وہ پسند کرتی ہے اس سے شادی کی بھی جلدی ہوتی ہے۔

کرینہ کپور خان کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ ‘‘میں اداکارہ سونم کپور، سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیہ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :