علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس کے کورس کوڈ 5404 کے پیپر کی نئی تاریخ 22۔جون مقرر کر دی

جمعہ 1 جون 2018 12:24

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے چند تکنیکی وجوہات کی بناء پر 15مئی کو منعقد ہونے والے بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس کے کورس کوڈ 5404 کے امتحانات پورے ملک میں ملتوی کردئیے تھے۔اب یونیورسٹی نے اس پیپر کی نئی تاریخ 22۔جون مقرر کر دی ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق اوقات کار اور امتحانی مراکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ترمیم شدہ رول نمبر سلپ طلبہ کو ارسال کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سمسٹرخزاں 2017ء کے بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 14مئی سے جاری ہیں۔ طلبہ کو ان کی رہائش کے قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت یقینی بنانے کے لئے شعبہ امتحانات نے ضلع اور تحصیل سطح پر امتحانی مراکز قائم کئے ہیں۔وائس چانسلر کی واضح احکامات پرامتحانات کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں سخت نگرانی کا نظام بھی نافذ کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔وائس چانسلر کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :