سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف 4 جون گولڑہ میں خداداد ہائٹس پر ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے

جمعہ 1 جون 2018 12:24

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف 4 جون گولڑہ میں خداداد ہائٹس پر ورکرز ..
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف 4 جون گولڑہ میںخداداد ہائٹس پر ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقییل خان نے ورکروں کو ورکرز کنونشن میں شرکت یقینی بنانے کے لئے کوآرڈینیٹر خواجہ افتخار کو ٹاسک سونپا ہے۔

(جاری ہے)

واضح2013ء کے ضمنی الیکشن میں سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو ٹکٹ نہ دینے کی وجہ سے قیادت سے گلے شکوے تھے تاہم سابق وزیر اعظم نے 2013 ء کے ضمنی الیکشن کو مد نظر رکھتے ہوئے انجم عقیل کو حلقہ این اے 54 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان ورکر کنونشن کیا جائے گا ۔ورکرز کنونشن سے سابق وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز بھی خطاب کریں گے۔