افغان صوبہ خوست سے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی جاری

جمعہ 1 جون 2018 12:24

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) افغانستان کے صوبہ خوست سے عارضی طورپر بے گھر افراد کی واپسی کاعمل جاری ہے ، اب تک 6 ہزار 664 خاندان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے فاٹٓ کے عارضی طورپر بے گھر افراد کی افغانستان کے صوبہ خوست سے واپسی کا عمل جاری ہے ۔ اب تک 6 ہزار 664 خاندان وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ واپس آنے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کا تعلق سپیم وام کے علاقہ مداخیل سے واپس آنے والے عارضی طورپر بے گھر افراد کو معاضہ جات کے فارم پر کرکے اپنے اپنے علاقہ جات میں پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :