امریکہ کی طرف سے یورپی یونین کے درآمدی سٹیل اور المونیئم مصنوعات پر تجارتی ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے، فرانسیسی صدر

جمعہ 1 جون 2018 12:24

امریکہ کی طرف سے یورپی یونین کے درآمدی سٹیل اور المونیئم مصنوعات پر ..
پیرس ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے درآمد کئے جانے والے سٹیل اور المونیم مصنوعات پر تجارتی ٹیکس کا نفاذ غیر قانونی ہے اور یورپی یونین اس سلسلہ میں متناسب اور پختہ طور پر ردعمل دے گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے فرانسیسی صدارتی ایلسی پیلس کے حوالہ سے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے والے صدر میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی جس کے دوران انہوں نے امریکی ہم منصب پر زور دیا کی عالمی تجارتی قواعدکی مضبوطی کے لئے جاپان ، چین امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں ۔