جان ابراھام کے کام کے انداز کی قدر کرتی ہوں، نورا فتحی

جمعہ 1 جون 2018 12:26

ممبئی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ نورا فتحی نے کہا ہے کہ میں جان ابراھام کے کام کے انداز کی قدر کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نورا فتحی جان ابراھام کے ساتھ فلم ’’راکی ہینڈسم ‘‘ کے گانے’’راک دی پارٹی ‘‘ کے بعد فلم’’ستیامیو جائتیSatyamev Jayate‘‘ کے گانے’’دل بر‘‘ میں بھی نظر آئی ہیں ۔اداکارہ نے کہا ہے کہ میں جان ابراھام کے کام کے طریقہ کار اور سنسبیلٹی کی قدر کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ مجھے جان ابراھام کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم 15اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔