موہت سوری نے فلم ’’اک ویلن‘‘ کے سیکوئل پر کام شروع کر دیا

جمعہ 1 جون 2018 12:26

ممبئی ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ ہدایتکار موہت سوری نے فلم ’’اک ویلن‘‘ کے سیکوئل پر کام شروع کر دیا، فلم کے مرکزی کردار کے لئے سدھارتھ ملہوترا کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق خبریں سامنے آرہی ہیںکہ ہدایتکار موہت سوری نے توشار ہیرانندانی کے ساتھ مل کر 2014ء میں بننے والی فلم ’’اک ویلن‘‘ کے سیکوئل کے سکرپٹ پر کام شروع کر دیا ہے جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ فلم میں سدھارتھ ملہوترا اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :