نئی دلی کی عدالت نے سیدصلاح الدین کے بیٹے کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

جمعہ 1 جون 2018 12:40

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) نئی دلی کی ایک عدالت نے معروف کشمیری آزادی پسند رہنماء سید صلاح الدین کے بیٹے شاہد یوسف کی طرف سے انکے خلاف درج جھوٹے مقدمے میں دائر کی گئی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے روں سال بیس اپریل کو شاہدیوسف کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔ ضلع بڈگام کے رہائشی شاہد یوسف مقبوضہ کشمیر کے محکمہ زراعت کے سابق ملازم ہیں۔این آئی اے کی طرف سے گرفتاری کے بعد انہیںملازمت سے معطل کردیاگیاتھا۔