Live Updates

سندھ کی سیاست میں تہلکہ خیز تبدیلی

پاکستان تحریک انصاف اور جی ڈی اے نے سندھ میں سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 1 جون 2018 12:33

سندھ کی سیاست میں تہلکہ خیز تبدیلی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون 2018ء) : سندھ کی سیاست میں بڑی تہلکہ خیز تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے سندھ میں سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن قریب آتے ہی بڑے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہیں۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے عام انتخابات میں جیت کے امکانات دکھائی دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بڑی سیاسی جماعتوں کے مضبوط امیدوار بھی اپنی پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔

کپتان عمران خان آئے روز مخالفین کی وکٹیں اڑاتے نظر آتے ہیں تام اس بار کپتان کو سندھ میں بڑی کامیابی مل گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں بڑی سیاسی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔اور سندھ کی پاکستان تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں اتحاد ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے سندھ میں سیٹ ایڈجسمنٹ کر لی ہے۔جس کے بعد  مخدوم خاندان پاکستان پیپلز پارٹی سے رفاقت ختم کرے گا۔

مخدوم سعید الزماں قومی اسمبلی کی نشست پر آزاد امیدوار ہوں گے۔اسی نشست پر 2013 ء میں شاہ محمود قریشی الیکشن لڑے تھے۔پاکستان تحریک انصاف نے ضلع مٹیاری میں بھی اپنا امیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا ئی ہیں۔ دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی بھی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن ،،،،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔ جے یو ایف،،،،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہو گئیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات