ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میںکمی

جمعہ 1 جون 2018 12:59

ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میںکمی
کوالالمپور ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی آگئی جس کی وجہ پام آئل کی طلب میں کمی آنا ہے۔

(جاری ہے)

برسا ملائشیا ڈیرایویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے اگست کے لیے سپلائی کے سودے 0.45 فیصد کمی کے ساتھ 2429 رنگٹ (610.61 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی پچیس پچیس ٹن وزن کی حامل کل 32308 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :