وانی کپور نے رنبیر کپور کو ٹیلنٹ پاور ہائوس قرار دے دیا

جمعہ 1 جون 2018 12:59

ممبئی۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ وانی کپور نے اداکار رنبیر کپور کو ٹیلنٹ کا پاور ہائوس قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ وانی کپور نے کہا کہ بطور اداکار فلم ’’شمشیرا ‘‘ میں عمدہ اداکاری صلاحیتوں کے حامل اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا خوشی کا باعث ہے اور انفرادی طور پر میں ان کی صلاحیتوں کی مداح ہوں اور بطور ناظرین ان کی فلمیں ہمشیہ دیکھتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ رنبیر کپور کو ٹیلنٹ کا پاور ہائوس ہے،وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ انہیں ہدایتکار کرن ملہوترا کی فلم ’’شمشیرا ‘‘ میں رنبیر کے ساتھ منفرد کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔ فلم میں اداکار سنجے دت، رنبیر کپور اور وانی کپور شامل ہیں جس کی عکسبندی رواں سالے کے آخر تک شروع کی جائے گی اور آئندہ سال کے وسط تک مکمل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :