جمہوریت کا سفر آگے بڑھ رہا ہے،

دو جمہوری حکومتوں کا اپنی مدت پوری کرنا بڑی کامیابی ہے، جمہوریت ہی پاکستان کا مستقبل ہے، ڈپٹی سپیکر سلیم مانڈوی والا کا بیان

جمعہ 1 جون 2018 12:59

جمہوریت کا سفر آگے بڑھ رہا ہے،
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈروی والا نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا سفر آگے بڑھ رہا ہے، دو جمہوری حکومتوں کا اپنی مدت پوری کرنا بڑی کامیابی ہے، جمہوریت ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں ڈپٹی سپیکر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری حکومت کی مدت پوری ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، سیاسی جماعتیں جمہوری نظام سے بہت کچھ سیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ جمہوری نظام مضبوط ہوگا۔ جمہوریت عوام کی رائے کے احترام کا نام ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو عوامی فیصلوں کا احترام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں جمہوری نظام کامیابی سے آگے بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :