کاش جیف سیشنزکی جگہ کسی اور کو اٹارنی جنرل بنا دیتا، صدر ٹرمپ

اٹارنی جنرل پر ٹرمپ کی سرِ عام تنقیدسے لگتا ہے وہ انہیں برطرف کردیں گے، پر واشنگٹن میں قیاس آرائیاں

جمعہ 1 جون 2018 13:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جیف سیشنز کی جگہ کسی اور کو اٹارنی جنرل مقرر کرتے تو بہتر ہوتا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت اور اپنی انتخابی مہم کے روسی حکام کے ساتھ مبینہ رابطوں کی تحقیقات کے معاملے پر جیف سیشنز کے رویے سے خوش نہیں اور ماضی میں کئی بار سرِ عام انہیں تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل پر تازہ تنقید ری پبلکن رکنِ کانگریس ٹرے گاویڈی کے ایک بیان کے جواب میں سامنے آئی ہے۔اٹارنی جنرل پر صدر ٹرمپ کی بار بار اور سرِ عام تنقید پر واشنگٹن میں یہ قیاس آرائیاں ہوتی رہی ہیں کہ صدر جیف سیشنز کو ان کے عہدے سے برطرف کرسکتے ہیں۔