ایران میں ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے بعد تہران ، اصفہان ہائی مکمل وے بند

ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال 31 صوبوں کے 242 شہروں تک پھیل چکی ،وین اورٹیکسی ڈرائیور بھی شامل ہوگئے

جمعہ 1 جون 2018 13:14

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) ایران کے بہت سے شہروں میں ٹرک ڈرائیوروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی ہے جس سے ملک بھر میں اشیاء کی حمل ونقل کا کام معطل ہو کر رہ گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔ایران کے دارالحکومت تہران اور دوسرے بڑے شہر اصفہان کے درمیان شاہراہ ٹرکوں سے خالی نظر آرہی ہے صرف کاریں چلتی نظر آرہی ہیں۔

ٹرک ڈرائیوروں کی یہ ہڑتال ایران کے 31 صوبوں میں 242 شہروں تک پھیل چکی ہے۔

(جاری ہے)

کرمان شاہ اور بچا ن میں وین ڈرائیور اور کیب ڈرائیور بھی ان کی ہڑتال میں شامل ہوگئے ۔سکیورٹی فورسز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ڈرائیوروں کو جرمانوں کی دھمکی دی ہے اور ان سے ہڑتال ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود جمعرات کی شام تک ہڑتال جاری تھی اور اس کے جلد ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے تھے۔ایرانی ڈرائیور ٹرانسپورٹ کی لاگت میں 40 فی صد اضافے ، انشورنس اور فاضل پرزہ جات کی لاگت میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن حکام نے ٹرانسپورٹ کی فیس میں صرف 20 فی صد اضافہ کیا ہے اور وہ ہڑتال کو ر کوانے میں ناکام رہے ہیں۔