شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں،روس

روسی وزیرخارجہ کی پیانگ یانگ میں کِم جونگ اٴْن سے ملاقات،جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،گفتگو

جمعہ 1 جون 2018 13:21

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہاہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے کوششوں کی تعریف کرتے ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے دورے کے دوران روسی وزیرخارجہ نے دارالحکومت پیانگ یانگ میں کِم جونگ اٴْن سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

کِم نے کہا وہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیرخارجہ لاروف نے کہا روس خطے میں امن کی بحالی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :