فلم ’’ٹوائیلٹ ایک پریم کتھا‘‘ چین میں 8جون کو ریلیزکی جائے گی

جمعہ 1 جون 2018 13:21

ممبئی۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائیلٹ ایک پریم کتھا‘‘ چین میں 8جون کو ریلیزکی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی فلموں کو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں بھی سراہا جارہا ہے اور یہی نہیں متعدد فلمیں چین میں ریلیز کی جا چکی ہیں جن میں ’’سیکرٹ سپر سٹا‘‘، ’’بجرنگی بھائی جان‘‘اور ’’ہندی میڈیم ‘‘ شامل ہیں جس کے بعد اب ہدایتکار شری نارائن سنگھ کی فلم ’’ٹوائیلٹ ایک پریم کتھا‘‘ کوبھارت میں بے حد پزیرائی حاصل ہوئی اور اب یہ فلم چین میں بھی 8جون کو ریلیزکی جائے گی جس کی کہانی دیہی بھارت میں حفظان صحت کی سہولیات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔