پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 4 جون کو کیا جائیگا

جمعہ 1 جون 2018 13:22

اسلام آباد ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) پاکستان سکواش فیڈریشن پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان 4 جون کو کرے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق فیڈریشن نے دونوں ایونٹس کیلئے جونیئر کھلاڑیوں کے ٹرائلز پہلے سے لئے تھے اور ایونٹس کیلئے کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں تاہم ان کا باضابطہ اعلان 4 جون تک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ایونٹس 20 جون سے یکم جولائی تک ملائیشیا میں کھیلے جائیں گے جس میں 8 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیںگے۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے منتخب شدہ کھلاڑیوں کا تربیت کیلئے کیمپ آئندہ ہفتے اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔ ملائشیا میں ہونے والے سکواش ٹورنامنٹ میں ایشیائی 10 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریںگی ۔ تمام ممالک کے کھلاڑیوں کے مابین کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے ۔ امید ہے کہ قومی جونیئر ٹیم ان ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :