پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 2 ارب31کروڑ روپے کے فنڈز جاری

جمعہ 1 جون 2018 13:22

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ ٹریننگ ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر 2ارب31کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 2 ارب96 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے پورے ملک میں بنیادی تعلیم اور کمیونٹی سکولز کے قیام کے لئے ایک ارب 46 کروڑ، انسانی وسائل کی ترقی کے لئے 73کرور 71 لاکھ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ووکیشنل سکولز کے لئے ایک کروڑ 62 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :