اینٹی کرپشن پولیس نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کرایکسائزانسپکٹر ضلع خوشاب کو دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا

جمعہ 1 جون 2018 13:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) اینٹی کرپشن پولیس نے مجسڑیٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کرایکسائزانسپکٹر BS-16 ضلع خوشاب کو دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔زرائع کے مطابق محمد شیراز سکنہ محلہ غلہ منڈی قائدآباد نیریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ منیر حسین ، انسپکٹر، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضلع خوشاب ٹیکس معاف کروانے کے لیے مجھے سے دس ہزار روپے رشوت طلب کر رہاہے ۔

(جاری ہے)

جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے ایکسائز انسپکٹر کو رشوت نہ دینے اوررنگے ہاتھوں گرفتار کروانے پر امادہ کیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے عاطف شوکت، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب کو ریڈ کرنے کا حکم دیا ،عاطف شوکت، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ علی امجد کی نگرانی میں چھاپہ مارااورمنیر حسین ایکسائز انسپکٹر ضلع خوشاب کو محمد شیراز سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ10000روپے موقع سے برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :