پاسڈیک اور نجی کمپنی زیورمائننگ کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط خوش آئند ہے ‘خادم حسین

پاکستان اسٹون ڈویلپمنٹ کمپنی پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ملکر ملک میں ماربل اور گرینائیٹ سیکٹر کی ترقی کیلے کوشاں ہے ماربل اور گرینائیٹ میں سرمایہ کاری سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعہ جون 13:24

پاسڈیک اور نجی کمپنی زیورمائننگ کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن و سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے پاسڈیک اور نجی کمپنی زیورمائننگ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ماربل اور گرینائیٹ کے بڑے ذخائر موجود ہیں جن کو استعمال میں لاکر ملکی معیشت مستحکم اور ملک ترقی کرے گا،،پاکستان اسٹون ڈویلپمنٹ کمپنی پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ملکر ملک بھر میں ماربل اورگرینائیٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ پاکستان میں ماربل اور گرینائیٹ کے وسیع ترذخائر کو استعمال کرکے ملکی برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جس سے تجارتی خسارہ میں کمی اور ملک کی معاشی حالات میں بہتری آئے گی ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ایسے تعاون اور پارٹنر شپ سے ماربل اور گرینائیٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے بہترین طریقہ کار کو روشناس کرایا جائے گا۔ماربل اور گرینائیٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری سے ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہونگے۔