عید الفطر کیلئے مختلف نجی ٹی وی چینلز نے پروگرامز کی ریکارڈنگ کا عمل تیز کر دیا

جمعہ جون 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) عید الفطر کے لئے مختلف نجی ٹی وی چینلز نے پروگرامز کی ریکارڈنگ کا عمل تیز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور لاہور کے مختلف نجی ٹی وی چینلز نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر خصوصی ٹرانسمیشن کی تیاریاں کا عمل شروع کر رکھا ہے اور اس حوالے سے مختلف شوز، مزاحیہ ڈرامے ،،موسیقی کے پروگرام ،مزاحیہ شاعری اور بچوں کے لئے خصوصی پروگرامز کی ریکارڈنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مختلف نجی ٹی وی چینلز سے جاری ہفتہ وار مزاحیہ شو کے لئے بھی شوبز سے وابستہ اداکاروں کو شومیں شرکت کے لئے بلایا جا رہا ہے جس کی ریکارڈنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔