عید کے بعد اپنی نئی میوزیکل البم لانچ کروں گی ‘ گلوکارہ صومیہ خان

جمعہ 1 جون 2018 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں ، فضیلتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا نادر موقع کسی کو بھی ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مبارک ماہ میں نیکیوں کا عمل کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔ رمضان المبارک کے پیش نظر میں نے اپنی تمام مصروفیات کو ترک کر رکھا ہے اور عید کے بعد میں اپنی نئی میوزیکل البم لانچ کر رہی ہوں جس کی شاعری اور کمپوزیشن کا تمام کام مکمل ہو چکا ہے اور اس میں اردو اور پنجابی زبان کے گانے شامل ہوں گے ،مجھے یقین ہے کہ میری نئی آنے والی البم پرستاروں کے معیار پر پورا اترے گی ۔

متعلقہ عنوان :