اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ہے ،ْ

عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ْخواجہ آصف کا عدالتی فیصلے پر رد عمل

جمعہ جون 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدلیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے بعد خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ اللہ نے مجھ عاجز اور گناہ گار پر رحم اور کرم کیا ہے، رب العزت کا احسان اور مہربانیوں کا شمار نہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ نے فیصلے پر عدلیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔