امریکا کا لائن آف کنٹرول پر پاک ،ْبھارت سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کا خیر مقدم

پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے پاک ،ْبھارت تعلقات کی بحالی سب کے مفاد میں ہے ،ْ ترجمان کی گفتگو

جمعہ 1 جون 2018 13:26

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) امریکا نے پاکستان اور بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ پاک ،ْبھارت تعلقات کی بحالی سب کے مفاد میں ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 2 روز قبل (29 مئی کو) پاک بھارت ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز(ڈی جی ایم اوز) نے ہاٹ لائن رابطے کے دوران 2003 میں ہونے والے جنگ بندی (سیز فائر) معاہدے پر اٴْس کی روح کے مطابق عمل کرنے پر اتفاق کیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس ی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان سرحد کے ساتھ رہنے والے شہریوں کومشکلات سے بچانے کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔