حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی نوازشریف سے بھی اضافی پروٹوکول گاڑیاں واپس لے لی گئیں

جمعہ جون 13:26

حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی نوازشریف سے بھی اضافی پروٹوکول گاڑیاں واپس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی اضافی پروٹوکول گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیار پورٹ کے مطابق نوازشریف نیب ریفرنسز کی سماعت میں پیش ہونے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تو ان کے قافلے میں پروٹوکول کی کئی گاڑیاں نہیں تھیں، اس کے علاوہ ان کے ہمراہ جیمر والی گاڑی بھی نہیں تھی۔