فیس بک کے سالانہ اجلاس میں شیئر ہولڈروں کی تجویز مسترد

جمعہ 1 جون 2018 13:26

فیس بک کے سالانہ اجلاس میں شیئر ہولڈروں کی تجویز مسترد
بوسٹن۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سوشل نیٹ ورکنگ کمپنی فیس بک سالانہ اجلاس میں ڈائریکٹر کے عہدے کے لئے نامزد تمام آٹھ امیدواروں کو منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی ذراٖع ابلاغ کے مطابق کمپنی کے سی ای او کے مطابق اس کے علاوہ تمام چھ شیئر ہولڈروں کی ان تجاویز کو مسترد کر دیا گیا جن میں انتخابی عمل اور مواد کے معائنہ کے واسطے اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ حکام نے کیلی فورنیا کے مینلو پارک میں ہونے والے اس سالانہ اجلاس میں ووٹنگ کے بارے میں تفصیلی معلومات دینے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :