بھارتی ریاست مہاراشٹر میں جیپ اور ٹرک کے تصادم میں11 افراد ہلاک

جمعہ 1 جون 2018 13:27

ممبئی۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں جیپ مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولس نے بتایا کہ ایک جیپ پنجاب سے ناندیڑ کے حضور صاحب گرودوارہ کی طرف جارہی تھی، راستے میں کوسڈانی گھاٹ کے پاس تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے 11افراد جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔پولس نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ارنی ہسپتالمنتقل کر دیا گیا ہے