بھارت میں سبسڈی والا گیس سلنڈر 2روپے اور بغیر سبسڈی والا 48 روپے مہنگا

جمعہ 1 جون 2018 13:27

بھارت میں سبسڈی والا گیس سلنڈر 2روپے اور بغیر سبسڈی والا 48 روپے مہنگا
نئی دہلی۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) بھارت میں تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد سبسڈی والا گیس سلنڈر 2 روپے 34 پیسے اور بغیر سبسڈی والا سلنڈر 48 روپے مہنگا ہو گیا ہے دہلی میں سبسڈی کا ایل پی جی سلنڈر 2.34 روپے بڑھ کر 493.55 روپے اور بغیر سبسڈی کا سلنڈر 48 روپے مہنگا ہوکر 698.50 روپے کا ملے گا۔

(جاری ہے)

ملک کے تین دیگر بڑے شہروں میں سے کولکاتہ میں ایل پی جی کی قیمت بالترتیب 496.65 اور 723.50 روپے ہو گئی ہے، ممبئی میں 491.31 اور 671.50 روپے جبکہ چنئی میں 481.84 اور 712.50 روپے ہو گئی ہے۔ صارفین کو ایک مالی سال میں 12 سلنڈر سبسڈی پر ملتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ لینے پر غیر سبسڈی والے دام دینے پڑتے ہیں۔ سبسڈی والی رسوئی گیس کی قیمت میں دو مہینے اور بغیر سبسڈی والے میں پانچ مہینے کے بعد اضافہ کیا گیا ہے۔