ایل آر ایچ میں امراض قلب کی روک تھام کے حوالے سے سیمینار

جمعہ جون 13:27

پشاور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں رمضان اور دل کی بیماریوں کی روک تھام سے متعلقہ آگاہی پیدا کرنے کیلئے سیمینارکا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام ہسپتال کے پریونیٹو کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے کیا ،سیمینار میں ڈاکٹروں، مریضوں اور ان کے لواحقین نے بھی شرکت کی، ڈائریکٹر پریونیٹیو کارڈیالوجی ڈاکٹر شازیہ نے خاص طور پر رمضان میں دل کی صحت کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امراض قلب سے بچنا آسان ہے اگر ہم اپنی طرز زندگی میں تبدیلی لائیں ، ڈاکٹر شازیہ نے کہا کہ ورزش کو معمول بنانے کیساتھ ساتھ وزن کو کنٹرول میں رکھنا دل کی بیماریوں سے بچاتاہے، ڈاکٹر آصف ،ڈائٹیشن مس غزالہ اور سائیکوتھراپسٹ مس عائشہ نے اس موقع پر مریضوں کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اور دل کی بہت سی بیماریاں ایسی ہیں جن سے احتیاط سے بچاجاسکتا ہے، متوازن غذا، ورزش، کھانے پینے کی عادات بہتربنانا اور تمباکو نوشی سے پرہیز سے دل کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، سیمینار میں دل کی بیماریوں اور علاج سے متعلق سوال جواب کا سیشن بھی ہواجس سے شرکاء کو معلومات حاصل ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :