کیمپس کی صفائی اولین ترجیح ہے،وی سی جامعہ پشاور

جمعہ جون 13:27

پشاور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے کہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس میں صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈمپنگ کیلئے جگہ کم پڑنے کی وجہ سے اس ضمن میں مسائل درپیش ہیں جس کی بڑی وجہ پڑوسی جامعات اور کالجز کی جانب سے مالی و اخلاقی عدم تعاون ہے کیونکہ جامعہ پشاور اکیلے ہی پورے کیمپس کے انتظامی امور مثلاً صفائی ،کچرا ڈسپوزل ،سٹریٹ لائٹس ، سکیورٹی اور سیوریج کا مالی بوجھ برداشت کر رہی ہے جس کی وجہ سے کیمپس صاف ہے اور بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :