سوات میں عالمی یوم انسداد تمباکو کے موقع پر آگاہی واک کاانعقاد

جمعہ 1 جون 2018 13:28

سوات۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) سوات میںعوامی ویلفیئر سو سائٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم انسداد تمباکو کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں سول سوسا ئٹی کے علاوہ سکول کے بچوں نے بھی شرکت کی۔ واک کے شرکاء مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے گزرکر پریس کلب پہنچے۔

(جاری ہے)

جہاں پر اپنے خطاب میں اے ڈبلیو ایس کے چیئرمین سید محی الدین نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او ہر سال 31مئی کو عالمی یوم انسداد تمباکو مناتا ہے تاکہ تمباکو کے استعما ل سے صحت کو درپیش خطرات کو اجاگر کیا جاسکے اور تمباکو کے استعمال کو کم سے کم کرنے کیلئے موثر پالیسیوں کی تیاری اور ان پر عمل درآمد کی ترجمانی کی جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا بھر میں ہر دس میں سے ایک بالغ شخص کی موت واقع ہوتی ہے ، ہر سال عالمی سطح پر تقریباً چھ ملین لوگ تمباکو کی متعدد بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :