پرائیوٹ سکولز کے ساتھ ساتھ ٹیوشن سینٹرز کیلئے بھی باقاعدہ ایس او پیز بناکر معیاری تعلیم فراہم کی جائیگی،ظفرعلی شاہ

جمعہ 1 جون 2018 13:28

پشاور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھاری سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ پرائیوٹ سکولز کے ساتھ ساتھ ٹیوشن سینٹرز کیلئے بھی باقاعدہ ایس او پیز بناکر طلبہ کو آرزاں معیاری تعلیم فراہم کی جائیگی ، ا س مقصد کیلئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الگ الگ مراسلے جاری کئے گئے اور ریونیوسٹاف کے ذریعے تمام اضلاع میں ٹیوشن سینٹرز کی تفصیلات اکھٹی کی جائیگی جس کے بعد ٹیوشن سینٹرز کیلئے بھی سکولز کی طرز پر فیس ریگولائزشن کمیٹیاں بنائی جائیگی جو کہ طلبہ کو سہولیات کی فراہمی کے مطابق درجہ بندی کرکے فیس مقررکی جائیگی جس کیلئے باقاعدہ ہوم ورک شروع کردیاگیا ہے انہوں نے کہاکہ پی ایس آر اے ایکٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈائون کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں مزید تیزی لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :