ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دیرکا دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ، متعدد دکانداروں پر جرمانہ

جمعہ 1 جون 2018 13:28

پشاور۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ڈپٹی کمشنردیر اپر عرفان اللہ محسود کی وہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمر خان نے دیر بازار کا دورہ کر کے مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ جہاں پر دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو 10 ہزار روپیہ جرمانہ کیا گیا اور بعض دودھ فروش دکانوں سے دودھ لے کر نمونے کے لئے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

اے اے سی نے ڈرگ انسپکٹر کے ہمراہ جبر بازار میں میڈیکل سٹور ز چیک کئے متعدد میڈیکل سٹور سے غیر قانونی ادویات بحق سرکار ضبط کئے گئے اور ملزمان کو جرمانہ کیا گیا۔ بعد ازاں وٹرنری ڈاکٹر کے ہمراہ جانوروں کے ذبحہ خانہ کا معائینہ کیا جہا ں پر کثیر تعداد میں جانور موجود تھے تمام جانوروں کی جسمانی حالت کو بہتر پایا۔ عمر خان کی نگرانی میں ڈٖسٹرکٹ ایڈمینسڑیشن دیر بالا کی تعاون سے مین چوک دیر بازار میں رمضان کے مقدس مہینے میں غریب اور مسافروں کیلئے افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا۔عوام نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :