نیشنل بُک فائونڈیشن کے زیر اہتمام ’’نامور ادیبوں کی لکھی ہوئی بچوں کی بارہ کہانیاں‘‘ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوگیا

جمعہ 1 جون 2018 13:28

اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) نیشنل بُک فائونڈیشن کے شعبہ مطبوعات کے زیر اہتمام اشاعتِ کتب کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تیزی کے ساتھ نئی سے نئی کتابیں شائع ہو رہی ہیں ۔ اسی تسلسل میں نامور شاعرہ شبنم شکیل کی مرتب کردہ کتاب ’’نامور ادیبوں کی لکھی ہوئی بچوں کی بارہ کہانیاں‘‘ کا دوسرا ایڈیشن دو ہزار کی تعداد میں شائع ہو گئی۔

(جاری ہے)

پہلے ایڈیشن کے مقابلے میں قیمت200/-سے کم کر کے 120/-روپے رکھی گئی ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55 فیصد رعایت پر صرف66 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ مرتبہ نے ہر لکھاری کی کہانی سے قبل اس کہانی کے مصنف کا مختصر تعارف اور اس کی علمی و قلمی خدمات بھی شامل کی ہیں۔ جن نام ور ادیبوں کی کہانیاں اس انتخاب میں موجود ہیںاُن میں سید امتیاز علی تاج ، سیّد عابد علی عابد، اے حمید، اسد محمد خان، کشور ناہید، خالدہ حسین، مسعود مفتی، مستنصر حسین تارڑ، عطیہ سیّد، فریدہ حفیظ، ڈاکٹر فاطمہ حسن اور سلمیٰ اعوان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :