چائے کی درآمدات میں دس ماہ کے دوران 9.04 فیصداضافہ

جمعہ 1 جون 2018 13:28

چائے کی درآمدات میں دس ماہ کے دوران 9.04 فیصداضافہ
اسلام آباد ۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) رواں مالی سال کی10مہینوں میں ملک میں چائے کی درآمدات میں 9.04 فیصداضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک پاکستان نے چائے کی درآمدات پر492.982 ملین ڈالرکا زرمبادلہ خرچ کیا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 9.04 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے 10مہینوں میں پاکستان نے چائے کی درآمدات پر452.11 ملین ڈالرکا زرمبادلہ خرچ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :