آن لائن نیوزایسوسی ایشن(اواین ای) نے آن لائن جرنلزم ایوارڈ 2018 کے ضمن میں نامزدگیاں طلب کرلیں

جمعہ 1 جون 2018 13:30

اسلام آباد ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) آن لائن نیوزایسوسی ایشن(اواین ای) نے آن لائن جرنلزم ایوارڈ 2018 کے ضمن میں نامزدگیاں طلب کرلی ہیں۔ آن لائن جرنلزم ایوارڈ 2018 میں ڈیجیٹل رپورٹنگ میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں کو مختلف ایوارڈز سے نوازاجائیگا۔

(جاری ہے)

یہ ایوارڈز یونیورسٹی آف فلوریڈا ، کالج آف جرنلزم اینڈ ماس کیمونیکیشن کے جوہن ایس اورجیمز ایل نائیٹ فاونڈیشن کے تحت دئیے جائیں گے۔

مجموعی طورپر 37مختلف شعبوں میں یہ ایوارڈز دئیے جارہے ہیں جن میں 50ہزارڈالر کی انعامی رقم بھی شامل ہے۔آن لائن صحافی، ڈیجیٹل خبری ادارے اورطلباء وطالبات اس ایوارڈ کیلئے نام بھیجنے کے اہل ہیں۔ایوارڈ دینے کی تقریب 13سے 15ستمبر تک ٹیکساک کے آسٹن شہر میں منعقد ہوگی ۔ایوارڈ میں انٹری کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 7جون مقرر کی گئی ہے۔