امریکی خام تیل کی پیداوار مارچ میں بڑھ کر ریکارڈ 10.47 ملین بیرل یومیہ پر رہی

جمعہ 1 جون 2018 13:30

نیویارک۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) امریکی خام تیل کی پیداوار مارچ میں بڑھ کر ریکارڈ 10.47 ملین بیرل یومیہ پر رہی۔

(جاری ہے)

امریکی ادارہ انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق رواں سال مارچ میں خام تیل کی پیداوار بڑھ کر ریکارڈ 10.47 ملین بیرل یومیہ پر آگئی،ٹیکساس سے خام تیل کی پیداوار میں مارچ میں 4 فیصد سے 4.2 ملین بیرل یومیہ ریکارڈ اضافہ رہا جبکہ شمالی ڈیکوڈا سے خام تیل کی پیداوار 1.2 ملین بیرل یومیہ رہی۔گزشتہ سال امریکا کی خام تیل کی پیداوار میں 1970 کی دہائی کے بعد پہلی بار 10 ملین بیرل یومیہ کا اضافہ ہوا تھا۔مارچ میں 48 امریکی ریاستوں سے قدرتی گیس کی پیداوار 88.8 بلین کیوبک فیٹ یومیہ رہی۔

متعلقہ عنوان :