بھارتی حکام کا یوکرین سے دفاعی معاہدے میں 17کروڑ رشوت لینے کا انکشاف

دفاعی سودوں میں بدعنوانی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، کانگریس رہنماء راہول گاندھی کا مطالبہ

جمعہ 1 جون 2018 13:40

بھارتی حکام کا یوکرین سے دفاعی معاہدے میں 17کروڑ رشوت لینے کا انکشاف
کیف/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) یوکرین حکومت نے الزام لگایاہے کہ بھارتی وزار ت دفاع کے حکام کو اے این 32سودے کیلئے دبئی میں واقع گلوبل مارکیٹنگ کمپنی کے ذریعے 17.50کروڑ روپے کی رشوت دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادھرکانگریس کے صدر راہول گاندھی نے فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 32کے پرزوں کی خریداری میں رشوت لینے والے حکام کیخلاف فوری کارروائی کرنے کی وزیر اعظم مودی سے درخواست کی ہے ۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق راہول نے ٹویٹ کیا کہ یوکرین حکومت نے الزام لگایاہے کہ وزار ت دفاع کے حکام کو اے این 32سودے کیلئے دبئی میں واقع گلوبل مارکیٹنگ کمپنی کے ذریعے 17.50کروڑ روپے کی رشوت دی گئی ہے۔خود کو چوکیدار اعلان کرنے والے مودی جی سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بدعنوان حکام کیخلاف فوری طور پر کارروائی کریں۔