غزہ میں ڈاکٹروں کی دو ٹیمیں روانہ کی جائیں گی، ریڈ کراس کا اعلان

سرجیکل یونٹ کے قیام کا مقصد اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کا علاج معالجہ ہے،بیان

جمعہ 1 جون 2018 13:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے کہا ہے کہ وہ جنگی حالات میں کام کرنے والے سرجنوں کی دو ٹیمیں غزہ روانہ کریگی۔

(جاری ہے)

اس سرجیکل یونٹ کے قیام کا مقصد اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کا علاج معالجہ ہے۔ غزہ اسرائیل سرحد پر ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں ایک سو پندرہ فلسطینی ہلاک جبکہ تیرہ ہزار زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے چھتیس سو فلسطینی براہ راست فائرنگ سے متاثر ہوئے تھے۔ سرجنوں کی دو ٹیمیں کم از کم چار ہزار پیچیدہ آپریشنز کریں گی