امریکی سی آئی اے کے خفیہ جیلوں کے بدنام زمانہ منصوبے میں شامل ہونے پر لیٹویا اور رومانیہ کو تنقید کاسامنا

جمعہ 1 جون 2018 13:40

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2018ء) انسانی حقوق کی یورپی عدالت نے امریکی ادارے سی آئی اے کے خفیہ جیلوں کے بدنام زمانہ منصوبے میں شامل ہونے پر لیٹویا اور رومانیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جج نے کہاکہ یہ دونوں یورپی ریاستیں مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں رکھے جانے کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئی ہیں۔ عدالت سے دو ایسے افراد نے رجوع کیا تھا، جنہیں 2004ء سے 2006ء کے دوران رومانیہ اور لیٹویا میں قائم خفیہ جیلوں میں رکھا گیا تھا۔ امریکی سینیٹ کے مطابق ان جیلوں میں 119 افراد سے پوچھ گچھ کے لیے ان پر شدید تشدد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :