ْترک پولیس نے دہشت گرد تنظیم فتح اللہ سے تعلق رکھنے پرکم از کم 30 افراد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 1 جون 2018 13:50

انقرہ ۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) ترک پولیس نے دہشت گرد تنظیم فتح اللہ سے تعلق رکھنے پر کم از کم 30 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ یہ وہی تنظیم ہے جو کہ 2016 ء میں ناکام بنائے جانے فوجی انقلاب میں ملوث تھی ۔

(جاری ہے)

ترک میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں تحقیقات کی روشنی میں چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کی طرف سے گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جانے کے بعد عمل میں لائی گئیں ۔

جس نے 43 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جای کئے ہیں ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دار الحکومت بھر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے جن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی ماندہ افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ 2016 کی فوجی بغاوت کے دوران 250 افراد شہید اور 2200افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :