ٹی 20 رمضان کپ میں (آج) تین میچوںکا فیصلہ ہوگا

جمعہ جون 13:50

راولپنڈی۔یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2018ء) راولپنڈی میں جاری پانچویں ٹی 20 رمضان کپ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ میں (آج) ہفتہ کو مزید تین میچوںکا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ پنڈی کے مخلتف گرائونڈز میں جاری ہے، ایونٹ میں (آج) پہلے میچ میں یو سی 42 اور وارڈ 7 کی ٹیمیں جامع سکول گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ وارڈ 3 اور یو سی ریڈ کے درمیان سیٹلائٹ ٹائون کالج گرائونڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں یو سی 8 اور یوسی 18 کی ٹیمیں مسلم سکول گرائونڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مسعود انور کے مطابق اس ایونٹ میں راولپنڈی کی 39 یونین کونسلز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے ایک ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا ناک آئوٹ مرحلہ 13 جون سے شروع ہوگا۔